حیدرآباد۔27۔فروری(اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کیجروال نے آج
عام انتخابات کے امیدواروں کی دوسری فہرست کو جاری کی۔اس فہرست میں جملہ
30افراد کے ناموں کو بیان کیا
گیا۔ چنانچہ اس فہرست میں بابائے قوم مہاتما
گاندھی کے نواسے راج موہن گاندھی کو شامل کیا گیا جو سابق وزیر اعلی دہلی
شیلا ڈکشت کے فرزند سندیپ ڈکشت کے خلاف مشرقی دہلی سے مقابلہ کرینگے۔